Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آج قوم چور مچائے شور کا عملی مظاہرہ دیکھے گی، مراد سعید

اسلام آباد:وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا ہے کہ آج قوم چورمچائے...
اپ ڈیٹ 19 جنوری 2021 10:45am

اسلام آباد:وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا ہے کہ آج قوم چورمچائے شورکا عملی مظاہرہ دیکھے گی، قیادت توسند یافتہ چور اورنا اہل ہوگئی ، ان کے مکرہ دھندے میں فرنٹ کمپنیزبننے والی جماعتیں بھی سند یافتہ نا اہل ہونے جا رہی ہے ۔

وفاقی وزیرمراد سعید نے اپنے بیان میں کہاکہ زرداری اورشریف خاندان نے سیاسی جماعت کوبھی اپنے دھندے کیلئے استعمال کیا ، پارٹیزکوفرنٹ کمپنی بنایا جہاں کرپشن کک بیکس کا پیسہ آتا اورمنی لانڈرنگ ہوتی رہی۔

مراد سعید نے کہاکہ ن لیگ اور پی پی نے فارن فنڈنگ کا ریکارڈ اور رسیدیں نہیں دکھائیں ،قطری خط ،کیلبری فونٹ ، منظور پاپڑ والا اورمشتاق چینی والا سموسے کے بعد قوم کوپارٹی اکاؤنٹس کے بھول بھلیوں کے کرداروں کا انتظارہے،قوم اب ان جماعتوں سے چند سوال کا جواب چاہتی ہے ۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ابھی تک فارن فنڈنگ اورممنوعہ فنڈنگ نہ لینے کا سرٹیفیکٹ کیوں نہیں دیا ؟ ن لیگ نے آڈٹ ،ریکارڈ اوررسیدیں نہ جمع کرنے کے علاوہ اثاثے کیوں چھپائے؟ ۔

انہوں نے کہاکہ کرپشن کمیشن منی لانڈرنگ کے دھندے میں قیادت نے سیاسی جماعت کو بھی شامل کیا لہذا رسیدیں ہیں نہیں توالیکشن کمیشن سے این آر او مانگنے کلئےا ڈرامہ کیا جارہا ہے۔

PDM

opposition

اسلام آباد

Murad Saeed

Federal Minister