Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب میں شدید دھند کا راج، لاہور سے درخانہ تک موٹروے بند

لاہور: پنجاب کی مختلف قومی شاہراہوں پر شدید دھند کا راج...
اپ ڈیٹ 19 جنوری 2021 09:26am

لاہور: پنجاب کی مختلف قومی شاہراہوں پر شدید دھند کا راج ہے،لاہورسےدرخانہ تک دھند کےباعث موٹروےبندکردی گئی ۔

اس کے علاوہ موٹروے ایم 2لاہور سے کوٹ مومن تک اور موٹروے ایم 4پنڈی بھٹیاں سے شام کوٹ تک دھند کے باعث بند ہیں۔

قومی شاہراہ پرلاہور،چوہنگ،مانگا منڈی، پھول نگر، پتوکی، حبیب آباد،رینالہ خورد،اوکاڑہ، ساہیوال، ہڑپہ، کسوال اور چیچہ وطنی سمیت متعدد علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔

قومی شاہراہ پران علاقوں میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ 50میٹر رہ گئی،جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

ترجمان موٹروےپولیس کا کہنا ہےکہ شہری غیرضروری سفرسے گریز کریں اورڈرائیونگ کے دوران گاڑیوں میں فوگ لائٹس استعمال کا استعمال کریں۔

lahore

punjab

fog

traffic