Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک بھر میں 973غیرقانونی پیٹرول پمپ سیل کردیئے گئے

کراچی،لاہور،پشاور:اسمگل شدہ پیٹرولیم مصنوعات کیخلاف کارروائی...
شائع 18 جنوری 2021 12:32pm

کراچی،لاہور،پشاور:اسمگل شدہ پیٹرولیم مصنوعات کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ملک بھر میں 973غیرقانونی پیٹرول پمپ سیل کر دیئے گئے، پنجاب، کے پی کے اور سندھ میں 2ہزار347غیرقانونی پمپس کی نشاندہی کی گئی ہے۔

ذرائع کےمطابق،غیرقانونی پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت کیخلاف کارروائی کی گئی،انسداداسمگلنگ آپریشن کے نتیجے میں ملک بھر میں 973غیرقانونی پیٹرول پمپ سیل کردیئے گئے۔

کسٹم حکام نےوزارت داخلہ کےتعاون سے پنجاب،کےپی کے اورسندھ میں 2ہزار347غیرقانونی پمپس کی نشاندہی کی ہے۔

16جنوری تک انسداداسمگلنگ کارروائی کےدوران ضبط پیٹرول کی کل مالیت3ارب11کروڑ روپے اورڈیزل کی مالیت 3ارب32کروڑ روپےہے۔

karachi

lahore

peshawar

seal