Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

ووٹ کو عزت دو کاکھوکھلا نعرہ اپنی موت آپ مرچکا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دو کا...
شائع 17 جنوری 2021 11:33am

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دو کا کھوکھلا نعرہ اپنی موت آپ مرچکا ہے ،غیر فطری اتحاد وقت کے ساتھ ختم ہورہاہے،ترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے والوں کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

لاہور سے جاری ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے کہا ہے کہ آج ایک طرف شفاف اور ایماندار قیادت ہے تو دوسری جانب عبرت کی تصویر بنے سابق حکمران،بد قسمتی سے پی ڈی ایم نے قومی مفادات کو بالائے طاق رکھا ہواہے،عوام نے کرپشن کو نہیں بلکہ شفافیت کو ووٹ دے کر منتخب کیاہے۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں،ووٹ کو عزت دو کا کھوکھلا نعرہ اپنی موت آپ مرچکا ہے، ترقی کے سفر میں کسی کو حائل نہیں ہونے دیں گے،حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔

opposition

Usman Buzdar

cm punjab

lahore