Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب بھر میں شدید دھند، حد نگاہ کم ہونے سے متعدد شاہراہیں بند

لاہور سمیت پنجاب بھر میں سرد موسم کے ساتھ شدید دھند کا راج ...
شائع 17 جنوری 2021 10:28am

لاہور سمیت پنجاب بھر میں سرد موسم کے ساتھ شدید دھند کا راج برقرار ہے، میدانی علاقوں میں حد نگاہ انتہائی کم ہوجانے کے باعث متعدد شاہراہیں بند کرنا پڑیں،ٹرینوں اور پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہے۔

گہرے بادلوں اور ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ دھند کا راج پنجاب بھر میں برقرار ہے، شہروں میں حد نگاہ انتہائی کم ہوتی جارہی ہے، پیدل چلنے اور بائیک چلانے والوں کی مشکل بڑھ گئی ہے۔

دھند کے بادل گنجان آباد علاقوں میں بھی چھائے رہے، مختلف علاقوں میں حد نگاہ صفر ہوگئی، جس کے باعث موٹروے ایم ٹو، ایم تھری، ایم فور اور ایم فائیو کو بند کرنا پڑا۔

دوسری جانب شدید دھند کے باعث پروازوں اور ٹرینوں کا شیڈول بھی شدید دھند کے باعث متاثر ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹے کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کے ساتھ دھند کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کی ہے۔

lahore

punjab

fog

flight operation

train schedule