Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبر پختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے، شدت5.4ریکارڈ

پشاور:خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے...
شائع 17 جنوری 2021 09:53am

پشاور:خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،جس کی شدت 5.4ریکارڈ کی گئی۔

پشاور،مالاکنڈ،نوشہرہ ، مہمند،شبقدر، سوات، دیر بالا، چترال سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقے زلزلے سے لرز گئے،جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ،لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے ،کلمہ طیبہ اور استغفار کا ورد کرنے لگے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کامرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان تھا اور اس کی گہرائی 198 کلو میٹر تھی۔

earthquake

KPK

peshawar