Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور جائیں گے

لاہور:وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور جائیں گے،...
شائع 15 جنوری 2021 10:25am

لاہور:وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور جائیں گے، مختلف اجلاسوں کی صدارت کے علاوہ وزیراعظم گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ منصوبے کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے کے دوران لاہور میں مصروف ترین دن گزاریں گے۔

ایوان وزیراعلیٰ میں وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات ہوگی،جس میں عثمان بزدار صوبے کے امور بارے وزیراعظم کو بریف کریں گے۔

قبضہ مافیا کیخلاف اقدامات پر مبنی پلان سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دی جائے گی،متعلقہ حکام قبضہ مافیا کیخلاف اب تک کے اقدامات اور آئندہ لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے۔

پنجاب بھر میں قبضہ مافیا کیخلاف ایکشن میں تیزی لانے کیلئے متعدد تجاویز کی منظوری حاصل کی جائے گی جبک وزیراعظم عمران خان کو ایگریکلچر مارکیٹنگ کے حوالے سے بھی بریف کیا جائیگا۔

وزیراعظم عمران خان دورہ لاہور کے دوران گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیراعظم عمران خان آج پنجاب کے صنعتی اداروں کیلئے انسپکٹر لیس رجیم کا افتتاح بھی کریں گے۔

pm imran

Usman Buzdar

cm punjab

lahore