Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جنوبی افریقا کیخلاف ہوم سیریز:قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کل متوقع

لاہور:جنوبی افریقا کیخلاف ہوم سیریزکیلئے 20رکنی قومی ٹیسٹ ...
اپ ڈیٹ 14 جنوری 2021 12:36pm

لاہور:جنوبی افریقا کیخلاف ہوم سیریزکیلئے 20رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائےگا۔

جنوبی افریقا کیخلاف ہوم سیریزکیلئے چیف سلیکٹرنے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم ،ہیڈ کوچ مصباح الحق اورسلیکشن کمیٹی سےمشاورت مکمل کرلی،کل بروز جمعے کو کراچی میں 20رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈکا اعلان کیا جائےگا،،

دورہ نیوزی لینڈ کیلئےمنتخب کردہ اسکواڈمیں کچھ تبدیلیوں کا امکان ہے، ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانےوالے پلیئرزکوموقع مل سکتا ہے،چیف سلیکٹرحتمی 16رکنی ٹیم کا اعلان بعد میں کریں گے،

پاکستان اورجنوبی افریقا کےدرمیان 2میچزپرمشتمل ٹیسٹ سیریزکا آغاز26جنوری سےکراچی میں ہوگا۔

دوسری جانب سیریزکی تیاری کیلئے قومی کرکٹرزاظہرعلی،وہاب ریاض، کپتان بابراعظم نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹرلاہورمیں ٹریننگ شروع کر دی۔

PCB

lahore

South Africa

paksitan