Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکی ایوان نمائندگان نے ٹرمپ کیخلاف مواخذے کی منظوری دے دی

واشنگٹن :امریکی ایوان نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف مواخذے...
اپ ڈیٹ 14 جنوری 2021 12:15pm

واشنگٹن :امریکی ایوان نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف مواخذے کی منظوری دے دی اور اس کے بعد سینیٹ میں ان کا ٹرائل کیا جائے گا،امریکی تاریخ میں ڈونلڈ ٹرمپ دو بار مواخذےکا سامنا کرنےوالے صدر بن گئے ۔

امریکی ایوان میں ڈونلڈٹرمپ کےمواخذے کیلئےووٹنگ ہوئی،مظاہرین کو ’بغاوت پر اکسانے‘ کےالزام پر ایوان نمائندگان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف دوسری مرتبہ مواخذے کی منظوری دے دی۔

مواخذے کے حق میں 232ووٹ آئے جبکہ 197ووٹ مخالفت میں آئے،ڈونلڈٹرمپ کے 10 ساتھیوں نے بھی ان کخلا ف ووٹ دیا۔

امریکی صدر سینیٹ میں ٹرائل کا سامنا کریں گے،کارروائی20جنوری کے بعد متوقع ہے،امریکی تاریخ میں ڈونلڈ ٹرمپ2بارمواخذےکاسامناکرنےوالےپہلےصدربن گئے۔

مختلف اداروں نے بھی ٹرمپ سے ناپسندیدگی کا اظہار کیا،نیو یارک سٹی کے اسکی ریزورٹ نےمعاہدے ختم کرنے کا اعلان کردیاجبکہ ٹوئٹر کے بعد اسنیپ چیٹ اکاؤنٹ بھی بند کر دیا گیا۔

ڈیموکریٹس رکن کا شکاگو کی 98منزلہ عمارت سےڈونلڈ ٹرمپ کا نام ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Donald Trump

US President

Washington