Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں باپ نے مبینہ طور پر 2 بیٹیوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

لاہور کے علاقے ساندہ میں باپ نے مبینہ طور پر 2بیٹیوں کو قتل کرکے...
شائع 13 جنوری 2021 11:30am

لاہور کے علاقے ساندہ میں باپ نے مبینہ طور پر 2بیٹیوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی،قتل ہونےوالی دونوں لڑکیاں معذور تھیں۔

لاہور میں ساندہ کے علاقے راجگڑھ میں باپ نے 2بیٹیوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی،قتل ہونے والوں میں 34 سالہ سعدیہ اور 30 سالہ اقصی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزم ضیا نے معذور بیٹیوں کو چھریوں کے پے در پے وار کرکے قتل کیا۔

ملزم نے قتل کے بعد خود کو بھی چھریوں کے وار سے زخمی کیا،ضیا کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیامگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔

لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئےمردہ خانے منتقل کر دیا گیاتاہم معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی افسوسناک واقعے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ۔

Usman Buzdar

cm punjab

lahore

sucide