Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سینیٹ اجلاس، حکومت پر شدید تنقید

سینٹ اجلاس میں اپوزیشن نے بجلی کے ملک گیر بلیک آئوٹ کے اصل حقائق...
شائع 12 جنوری 2021 10:43pm

سینٹ اجلاس میں اپوزیشن نے بجلی کے ملک گیر بلیک آئوٹ کے اصل حقائق سامنے لانے کا مطالبہ کردیا۔

سینیٹررضاربانی کا کہنا ہے کہ بجلی کے بلیک آؤٹ کے معاملے پرمتعلقہ وزیرکو مستعفی ہونا چاہیے۔وفاقی وزیرمواصلات مراد سعید نے کہاکہ نوازشریف اتنے اچھے تھےتو آج وہ اور ان کے بچے اشتہاری کیوں ہیں۔یہ ان کیمرہ این آر او مانگتے ہیں ۔

سینٹ اجلاس کا اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت ہوا ۔جس میں حکومت کی جانب سے پارلیمان اورصوبائی حقوق کو سلب کرنے کے بارے اپوزیشن کی تحریک پربحث ہوئی ،

اپوزیشن ارکان نے حکومت پر کڑی تنقید کی ۔ پیپلزپارٹی کی سینیٹرشیری رحمان نے کہا کہ عوام نے حکومت کو مسترد کردیاہے، این آراو ہم نہیں حکومت مانگ رہی ہے۔

میاں رضا ربانی نے کہاکہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پارلیمان مرچکی ہے، بجلی کے بلیک آئوٹ کے اصل حقائق سامنے آنے چاہئیں اورمتعلقہ وزیر کو مستعفی ہونا چاہیے۔

مسلم لیگ ن کے سینیٹرپرویزرشید نے کہاکہ برطانوی عدالت کے حکم پرپاکستان کے لندن کے بینکوں سے سات سو کروڑ روپے براڈ شیٹ کمپنی کوادا کیے گئے ہیں، کیا اس بارے میں کوئی چیئرمین نیب سے سوال کرے گا۔

وزیرمملکت برائے پارلیمانی امورعلی محمد خان نے پارلیمنٹ اورصوبوں کے حقوق غصب کرنے کے بارے میں اپوزیشن کے الزامات کومستردکردیا ۔

وزیرمواصلات مراد سعید نے کہا کہ یہ ان کیمرہ این آراومانگتے ہیں، اگرنوازشریف اتنے اچھے تھے تو آج وہ اشتہاری کیوں ہیں؟

بحث میں سینیٹرفیصل جاوید، کرشناکماری، محسن عزیزاورعابدہ عظیم سمیت دیگر ارکان نے بھی حصہ لیا ۔ بعد ازاں سینیٹ کا اجلاس جمعہ تک ملتوی کردیا گیا ۔

opposition

Murad Saeed

Federal Minister

Chairman Sadiq Sanjarani

Senate session

Senator Raza Rabbani