Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیب معاملے پر اپوزیشن کے خدشات پر اجلاس

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے نیب معاملے پر اپوزیشن کے خدشات...
شائع 12 جنوری 2021 07:37pm

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے نیب معاملے پر اپوزیشن کے خدشات بارے کل پھر اہم مشاورتی اجلاس طلب کرلیا۔

اجلاس میں نیب سے متعلق قانونی مشاورت کی جائے گی۔

چیئرمین سینیٹ نے مشیر احتساب شہزاد اکبر کو بھی طلب کرلیا، مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان اور شہزادوسیم اجلاس میں شریک ہوں گے۔ مشاورتی اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ مشاورتی اجلاس میں اپوزیشن کی قرارداد، تحریک التوا پر حتمی فیصلہ ہوگا۔

اجلاس میں اپوزیشن کے تحفظات کمیٹیوں کے سپرد کرنے پر بھی حتمی فیصلہ ہوگا۔

NAB

opposition

Saleem mandviwala

chairman senate

Sadiq Sanjarani

shahzad akbar