Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد506,701 ہوگئی، 10,717افرادجاں بحق

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ...
اپ ڈیٹ 12 جنوری 2021 02:08pm

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا،جس کے بعد کوروناکیسز کی تعداد506,701ہوگئی جبکہ 10,717افراد جاں بحق ہوئے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید2,408 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 5لاکھ06ہزار701ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد2لاکھ27 ہزار 885ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ46ہزار 016افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں61ہزار648،اسلام آباد میں39ہزار340،بلوچستان میں18ہزار429 ،گلگت بلتستان میں4882اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے8501کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھرمیں ایک بار پھر کورونا نے کئی افراد کو موت کی نیند سلا دیا،24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید41مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد 10717ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں3708افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 4299،خیبرپختونخوا میں 1743،اسلام آباد میں443،بلوچستان میں188اور گلگت بلتستان میں 101اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث235 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ34ہزار007 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے2,340مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے3,606افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک4لاکھ 61ہزار977مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران40ہزار088کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے2408مریضوں میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 71لاکھ62ہزار626افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

coronavirus

پاکستان

karachi

lahore

coronavirus death

islambad