'لاہور میں صفائی کے غیر تسلی بخش انتظامات'
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہتے ہیں کہ لاہور شہر میں صفائی کے حوالے سے صورتحال غیر تسلی بخش ہے، ایل ڈبلیو ایم سی اور انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر میٹنگ کریں۔ پہلے ہی بہت تاخیر ہوچکی، مزید کوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس میں لاہور میں صفائی کیلئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
چیئرمین و ایم ڈی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے انتظامات بارے بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں نے لاہور شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کے دوران صفائی کی صورتحال کو غیر تسلی بخش پایا۔
انہوں نے ہدایت کی کہ لاہور میں زیرو ویسٹ آپریشن کو یقینی بنایا جائے۔ صفائی کے انتظامات کے حوالے سے کوتاہی برداشت نہیں کرونگا۔
عثمان بزدار نے کہا کہ لاہور میں صفائی کے نئے نظام کے حوالے سے کمپنی کا بورڈ حتمی فیصلہ کرے، پنجاب حکومت بورڈ کے فیصلوں کو مکمل سپورٹ کرے گی۔ اجلاس میں کوڑا اٹھانے کیلئے نئے کنٹریکٹرز کے انتخاب کے حوالے سے امور پر بھی غور کیا گیا۔
Comments are closed on this story.