Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

کوروناکاشکارسینکڑوں قیدیوں کے جیلوں میں قید ہونے کا انکشاف

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں جیلوں میں قید خواتین کی حالت زار سے...
اپ ڈیٹ 08 جنوری 2021 01:37pm

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں جیلوں میں قید خواتین کی حالت زار سے متعلق از خود نوٹس کیس میں وفاقی محتسب نے پیش رفت رپورٹ جمع کرا دی، جس میں کورونا کا شکار سینکڑوں قیدیوں کے جیلوں میں قید ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔

جیلوں میں قید خواتین کی حالت زار سے متعلق از خود نوٹس کیس میں وفاقی محتسب نے 8ویں پیش رفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔

رپورٹ میں جیلوں میں کورونا کا شکار سیکڑوں قیدی جیلوں میں قید ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ سندھ کی جیلوں میں سب سےزیادہ291 کورونامثبت قیدی موجودہیں،خیبرپختونخوامیں126،بلوچستان میں 80 اورپنجاب میں3کورونامثبت قیدی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کےعلاوہ تینوں صوبوں کی جیلوں میں استعدادسےزیادہ قیدی موجود ہیں جبکہ صوبوں میں سب سےزیادہ خواتین پنجاب کی جیلوں میں قیدہیں۔

وفاقی محتسب نے ہرضلع اوراسلام آباد میں جیل قائم کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ خواتین،کمسن اور نشےکےعادی قیدیوں کیلئےالگ جگہ مختص ہونی چاہیئے،قیدیوں کی فلاح اورتعلیم کیلئے مناسب انتظام کیا جائے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وفاق اورصوبوں کےہرضلع میں جیلیں قائم کرنے کا کام جاری ہے،وفاق اورصوبوں نےانڈرٹرائل قیدیوں کی قانونی امداد کیلئےکمیٹیاں قائم کردی ہیں،قیدیوں کی تعلیم اورہنر سکھانے پربھی کام کیا جارہا ہے۔

Supreme Court

اسلام آباد

prisoners

jail