Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

مظاہرین امن کی خاطر گھروں کو چلےجائیں،قانون ہاتھ میں نہ لیں،ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حامیوں سے اپیل کرتے ہوئے...
اپ ڈیٹ 07 جنوری 2021 12:56pm

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حامیوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مظاہرین امن کی خاطر گھروں کو چلے جائیں، قانون ہاتھ میں نہ لیں،جانتا ہوں صدارتی انتخاب چوری کیا گیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ مظاہرین کےدکھ اور تکلیف کا احساس ہے ،جانتا ہوں صدارتی انتخاب ہم سےچوری کیا گیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حامیوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مظاہرین امن کی خاطر واپس گھروں کو چلے جائیں،اپنے حامیوں سے پیار ہے،قانون ہاتھ میں نہ لیں۔

پارلیمنٹ حملے پر بیان:ٹرمپ کے ٹوئٹر اورفیس بک اوریوٹیوب اکاؤنٹ بلاک

دوسری جانب پارلیمنٹ حملے پر بیان کے بعد امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر اورفیس بک اوریوٹیوب اکاؤنٹ بلاک کردیئے گئےجبکہ 3ٹویٹ بھی ہٹادیئےگئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پالیسی کی خلاف ورزی کی ،ٹوئٹرنے 12جبکہ فیس بک اوریو ٹیوب نے 24گھنٹے کیلئے بلاک کیا۔

Donald Trump

US President

US election

protest

Washington