Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دوسراٹیسٹ:پاکستان کوکیویز کے ہاتھوں اننگز اور 176رنز سے عبرت ناک شکست

نیوزی لینڈ نے پاکستان کودوسرے ٹیسٹ میں اننگزاور176سے عبرت ناک...
اپ ڈیٹ 06 جنوری 2021 01:47pm

نیوزی لینڈ نے پاکستان کودوسرے ٹیسٹ میں اننگزاور176سے عبرت ناک شکست دے کر2میچزکی سیریزمیں وائٹ واش کردیا،قومی ٹیم دوسری اننگزمیں ریت کی دیوار ثابت ہوئی، کوئی بیٹسمین زیادہ دیرتک وکٹ پرنہ ٹک سکا۔

بولنگ بے اثر،بیٹنگ بے جان اور فیلڈنگ تو سبحان اللہ،دیار غیر میں ایک اور ٹیسٹ سیریزمیں وائٹ واش پاکستان کا مقدربنی،نیوزی لینڈ نے پاکستان کودوسرے ٹیسٹ میں اننگز اور176رنزسے ذلت آمیز شکست دے کردومیچزکی سیریزمیں کلین سوئپ کردیا۔

نیوزی لینڈ نے تو دوسرے ٹیسٹ میں بھیگی بلی بنادیا،کرائسٹ چرچ میں رنز کا پہاڑکھڑا کیااورشاہینوں کواس کے نیچے دبادیا،362 رنز کی برتری کے بعدپاکستان کی بیٹنگ کے پرخچے اڑادیئے۔

دوسری اننگزمیں بھی پاکستان کی بیٹنگ لائن ایکسپوزہوگئی،بیٹسمینوں سے رنز ہی نہ بن سکے،چوتھے روز ہی میچ تمام ہوگیا،پوری ٹیم صرف186رنزپرڈھیرہوگئی۔

کسی نے ففٹی بنانے تک کی زحمت نہ کی،عابد علی 26، اظہرعلی37، حارث سہیل 15، فواد عالم 16اور کپتان محمد رضوان صرف 10رنزبناسکے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے کائل جیمیسن نے چودہ طبق روشن کردیئے،دوسری اننگز میں 6 کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا،میچ میں 11شکارکئے،کیویزنے میچ میں اننگز اور 176رنز سے میدان مارا۔

کین ولیمسن نے ٹرافی اٹھائی جبکہ سیریزمیں فتح کی بدولت نیوزی لینڈ کی ٹیم آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی بارٹاپ پوزیشن پر پہنچ گئی۔

New Zealand

پاکستان

Christchurch