Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسلم لیگ ن نے بھی سینیٹ انتخابات لڑنے کا عندیہ دے دیا

پشاور:پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)کے بعد مسلم لیگ (ن) نے بھی...
اپ ڈیٹ 06 جنوری 2021 12:47pm

پشاور:پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)کے بعد مسلم لیگ (ن) نے بھی سینیٹ انتخابات لڑنے کا عندیہ دے دیا،سابق وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اگر میدان خالی چھوڑا تو حکومت کو 2 تہائی اکثریت مل جائے گی۔

پی ڈی ایم جلسے میں شرکت کرنے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ءاحسن اقبال پشاور پہنچے، جہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنماء کا کہنا تھا کہ اگر اپوزیشن جماعتیں سینٹ انتخابات میں حصہ نہیں لیتیں تو حکومت کیلئے میدان خالی ہوگا اور انہیں اگر 2 تہائی اکثریت مل گئی تو وہ من چاہی ترامیم کرسکتے ہیں اور اگر ن لیگ نے سینٹ انتخابات میں حصہ لیا تو اس کا یہ مطلب نہیں کے وہ بیانیے سے پیچھے ہٹ رہے ہیں۔

احسن اقبال نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کا پہیہ رُک چکا ہے مہنگائی کہ لہر نے مزدور، کسان اور طالبعلم سمیت تمام طبقوں کی زندگی اجیرن کردی۔

لیگی رہنماء احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم روز ٹیم بدل دیتے ہیں اور افسروں کو بھی بدلا جارہا ہے۔

احسن اقبال نے پاکستان کی شکست پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کپتان کہتے تھا کہ ورلڈ کپ جیتا ہے اب تو کرکٹ کا بھی بُرا حال کردیا۔

کشمیر کے حوالے سے ن لیگ کے رہنماء کا کہنا تھا کہ بھارت نے جو قدم 72 سال میں نہیں اُٹھایا اس حکومت میں اُٹھالیا اور حکومت نے بھی کشمیر کو سرینڈ کردیا ہے، میڈیا ٹاک کے بعد احسن اقبال اور امیر مقام جلسے کیلئےروانہ ہوگئے۔

PDM

Ahsan Iqbal

PPP

peshawar

Senate election