Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس ایل کیلئے کراؤڈ بہت ضروری ہے، سی ای او لاہور قلندرز

لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا کہتے ہیں پی ایس ایل کے مالی...
شائع 05 جنوری 2021 09:36pm

لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا کہتے ہیں پی ایس ایل کے مالی ماڈل کے حوالے سے چینلجز کا سامنا ہے۔ ڈائریکٹر عاقب جاوید نے کپتان سہیل اختر کو لاہور قلندرز کا ستون قراردیتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل 6 کیلئے اچھا کمبینیشن بنائیں گے۔

‏اسپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن آف لاہور کے پروگرام میٹ دی پریس میں گفتگو کرتے ہوئے عاطف رانا نے کہا کہ پی ایس ایل 6 میں لاہور قلندرز مایوس نہیں کرے گا۔ پی ایس ایل پاکستان کی پہچان ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرز نیا فنانشل ماڈل مل کر بنالیں گے۔

‏ڈائریکٹر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 6 کیلئے ایک اچھا کمبینیشن بنایا جا رہا ہے۔ محمد حفیظ سمیت لیگ کے 7 ٹاپ پلیئرز ان کے پاس ہیں۔

‏ سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کو اس وقت بڑا خطرہ کوویڈ 19 سے ہے، آنے والے حالات کا کسی کو علم نہیں، پی ایس ایل کیلئے کراؤڈ بہت ضروری ہے۔

coronavirus

lahore

Lahore Qalandars

psl 6

aqib javeed

CEO