Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

تاریخ پر تاریخ دینے والوں کا اپنا مستقبل تاریک ہے، فردوس عاشق اعوان

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ...
شائع 05 جنوری 2021 12:13pm

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ تاریخ پر تاریخ دینے والوں کا اپنا مستقبل تاریک ہے ،اپوزیشن استعفے دینے کے معاملے پر ڈر چکی ہے، پی ڈی ایم کے پاس اب بیچنے کیلئے کوئی منجن باقی نہیں۔

وزیراطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم کی منفی سیاست کو عوام نے آر پار کردیا ہے، اپوزیشن استعفے دینے کے معاملے پر ڈر چکی ہے اور جو ڈر گیا وہ مر گیا، انہیں علم ہے کہ استعفے دیئے تو خالی نشستوں پر الیکشن ہوں گے۔

فردوس عاشق نے کہا کہ شہزادہ اور راجکماری کبھی بھی مولانا کے کہنے پر اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی نہیں ماریں گے، اس ٹولے کی حالت قابل رحم ہے۔

وزیراعلیٰ کی معاون خصوصی نے مزیدکہا کہ بندگلی میں پھنسی ہوئی اپوزیشن کو اب فیس سیونگ بھی نہیں ملے گی، کورونا میں عوام کو تنہا چھوڑنے والے اب خود مارے مارے پھر رہے ہیں۔

Usman Buzdar

cm punjab

lahore

Firdous Ashiq Awan