Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت کی 6147 کلومیٹرز کی موٹرویز اور شاہراہیں تعمیر کرنیکی منصوبہ بندی

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کہتے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف کی...
شائع 04 جنوری 2021 08:15pm

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کہتے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ملک بھر میں 6147 کلومیٹرز پر محیط موٹرویز اور شاہراہیں تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔

پیر کو اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران سی پیک کے مغربی راستے پر کام شروع کرنے کے علاوہ 1600 کلومیٹرز پر محیط شاہراہوں کے منصوبوں کو بھی عملی جامہ پہنایا گیا ہے۔

انہوں نےکہاکہ خضدار بسیمہ سڑک پر60فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اوررتوڈیرو خیرپور سڑکوں کا افتتاح کر دیا گیا ہے جبکہ درہ آدم خیل منصوبہ تکمیل کے مراحل میں ہے۔

مراد سعید نے کہا کہ کوئٹہ بائی پاس اور ڈیرہ مراد جمالی بائی پاس کا سنگ بنیاد رواں ماہ رکھا جائیگا.

انہوں نے کہا کہ نوکنڈہ مشخیل، زیارت ہرنائی، ہرنائی سنجاوی، شیخوپورہ راجن پور اور دیگر منصوبے اگلے تین ماہ میں شروع ہو جائیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ300 کلومیٹر طویل حیدرآباد ،سکھر موٹروے کا سنگ بنیاد رواں سال اپریل میں رکھا جائے گا جبکہ 796 کلومیٹرز طویل چمن کوئٹہ کراچی شاہراہ کو پبلک پرائیویٹ شراکت داری کے تحت تعمیر کیا جائے گا۔

ریڈیو پاکستان

motorway

CPEC

Murad Saeed

Federal Minister