Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دوسرےٹیسٹ کا پہلا روز: پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 297 رنز پر آؤٹ

کرائسٹ چرچ:نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کےپہلے روز پاکستان ٹیم...
شائع 03 جنوری 2021 01:19pm

کرائسٹ چرچ:نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کےپہلے روز پاکستان ٹیم پہلی اننگزمیں 297رنزپرآؤٹ ہوگئی، اظہرعلی 7رنزکی کمی سے سنچری مکمل نہ کرسکے۔

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی دعوت پرپاکستان نے پہلے بیٹنگ کی ،شان مسعود پھرصفرپرآؤٹ ہوئے،دوسری وکٹ پرعابدعلی اوراظہرکی 62رنزکی شراکت ہوئی،حارث سہیل ایک اورپہلےٹیسٹ کےسنچری میکرفواد عالم 2رنزبنا کرچلتے بنے۔

اظہرعلی نےدوسرے اینڈ سےذمہ دارانہ بیٹنگ جاری رکھی اوررضوان نےبھی ساتھ دیا، 88رنزکی شراکت بنی،اظہرنروس نائنٹیزکا شکار ہوئے اور7رنزکی کمی سےسنچری مکمل نہ کرسکے۔

کپتان محمد رضوان نے 61رنزکی اننگزکھیلی،فہیم اشرف اورظفرگوہرنےکیوی بولرزکےسامنے مزاحمت کی فہیم نے48اورظفرنے34رنزاسکورکئے جبکہ نیوزی لینڈ کی جانب سے کائل جیمی سن نے5وکٹیں حاصل کیں۔

نیوزی لینڈ کوپہلی اننگزمیں جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے،اظہر علی

دوسری جانب پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ ٹاس ہارنے کے باوجود ہم نے بہتربیٹنگ کی، اسکوربورڈ پراچھے رنزہیں، ہمارے پاس اس ٹیسٹ میں اچھا موقع ہے، نیوزی لینڈ کوپہلی اننگزمیں جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔

سنچری نہ بنانے کے حوالے سے اظہر علی کا کہنا تھا کہ آج سنچری بنانے کا اچھا موقع تھا لیکن کامیاب نہ ہوسکا ،مشکل کنڈیشنزمیں رنزبنانے سے اعتماد میں اضافہ ہوا۔

New Zealand

پاکستان

2nd test

Christchurch