Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

”ن لیگ نےپنجاب کو 1200 ارب کا مقروض کرکے معاشی گھاؤ دئیے“

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے...
شائع 03 جنوری 2021 10:50am

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ن لیگ نے پنجاب کو 1200 ارب کا مقروض کرکے معاشی گھاؤ دئیے،شوباز اینڈ کمپنی نے بےدردی سے عوامی پیسہ لوٹالیکن اب بزدار حکومت کی کاوشوں سے معاشی اعشاریے بہتر معیشت کا پتہ دے رہے ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت حکمت عملی کے ساتھ مالی مشکلات کا مقابلہ کر ہی ہے،کفایت شعاری کے باعث مسلسل پانچویں ماہ بھی کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہے،حکومت کی جانب سے کورونا کے دوران مالی مشکلات کے باوجود عوام کو 56ارب کا ٹیکس ریلیف دیا گیا جبکہ وصولیوں کی مد میں رواں مالی سال کے ابتدائی 6ماہ میں گزشتہ سال کی نسبت 42فیصد اضافہ ہوااور دیگر اعوام دوست اقدامات بھی کئے گئے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ بزدار حکومت کی ان کاوشوں اور محنت ہی کی بدولت معاشی اعشاریے بہتر معیشت کا پتہ دے رہے ہیں ،سابقہ دور میں شوباز اینڈ کمپنی نے بےدردی سے عوامی پیسہ لوٹا اور پنجاب کو 1200ارب روپے کے قرض میں ڈبو کر ن لیگ نے عوام کو جو معاشی گھاؤ دئیے بزدار حکومت وزیر اعظم عمران خان کی زیر سرپرستی ان زخموں کا مداوا کررہی ہے۔

pm imran khan

Usman Buzdar

cm punjab

lahore

Firdous Ashiq Awan