Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

قلندرز ٹی ٹین لیگ میں شاندار نتائج دینے کیلئے تیار ہے، عاطف رانا

لاہور: لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو عاطف رانا نے کہا ہے کہ بوم...
شائع 01 جنوری 2021 10:33pm

لاہور: لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو عاطف رانا نے کہا ہے کہ بوم بوم شاہد خان آفریدی کی موجودگی میں قلندرز ٹی ٹین لیگ شاندار نتائج دینے کیلئے تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عاطف رانا کا کہنا تھا کہ آفریدی کی موجودگی میں قلندرز ٹی ٹین لیگ شاندار نتائج دینے کیلئے تیار ہے جبکہ پی ایس ایل سکس میں غیر ملکی کھلاڑی بھی پرفارم کرنے کیلئے راضی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سپر لیگ کو دنیا کی نمبر ون لیگ بنانا ہدف ہے۔

cricket

lahore

Shahid Afridi

Lahore Qalandars

T20 league