Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

ای سی پی: 394 ارکان اسمبلی کو مالی گوشوارے جمع کرانیکی مہلت

پنجاب سندھ کے وزرائےاعلیٰ، متعدد وفاقی وزرا سمیت 394 اراکین...
شائع 01 جنوری 2021 07:38pm

پنجاب سندھ کے وزرائےاعلیٰ، متعدد وفاقی وزرا سمیت 394 اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں نے تاحال مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع نہیں کرائی۔

الیکشن کمیشن نے اراکین کو مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے کے لیے 15 جنوری تک مہلت دے دی ہے۔ 394 پارلیمنٹرین نے اپنے مالی گوشواروں کی تفصیلات نہیں دی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والوں میں وزرا اسد عمر،فواد چوہدری، نور الحق قادری، حماد اظہر،شفقت محمود ، فہمیدہ مرزا، علی زیدی ، زرتاج گل شامل ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزادر اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے بھی گوشوارے جمع نہ کرائے۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، خرم دستگیر خان،محسن شاہنواز رانجھا نے تفصیلات نہیں دیں، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سینیٹ کے 14 ،قومی اسمبلی کے 112 ،پنجاب اسمبلی کے 144 ، سندھ اسمبلی کے 48 ، خیبرپختونخواہ اسمبلی کے 50 اور بلوچستان اسمبلی سے 26 اراکین نے ابھی تک گواشوارے جمع نہیں کرائے،الیکشن کمیشن کے مطابق 15 جنوری تک گوشوارے جمع نہ کرانے والے اراکین کی رکنیت 16 جنوری کو معطل کر دی جائے گی۔

fawad chaudhry

asad umar

Ali Zaidi

ECP

cm punjab

election commion

Opposition leader

shahbaz sharif