Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان ڈيموکريٹک موومنٹ کا سربراہی اجلاس آج لاہور ميں ہوگا

لاہور:پاکستان ڈيموکريٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )کا سربراہی اجلاس آج...
شائع 01 جنوری 2021 08:59am

لاہور:پاکستان ڈيموکريٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )کا سربراہی اجلاس آج لاہور ميں ہوگا، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدرآصف زرداری اجلاس میں ويڈيو لنک کے زریعے شرکت کريں گے۔

حکومت کیخلاف آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں آج جاتی امراء میں بیٹھک لگائیں گی۔

پاکستان ڈيموکريٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کی جانب سے ضمنی انتخابات اور سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے سے متعلق اپنی تجاویز پیش کی جائیں گی۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوں گے جبکہ پیپلزپارٹی کا ایک وفد بھی اجلاس کا حصہ ہو گا، اس وفد میں رہنما پی پی پی راجہ پرویز اشرف، یوسف رضا گیلانی، قمر زمان کائرہ اور فرحت اللہ بابر شامل ہوں گے۔

اجلاس میں مسلم لیگ ن کے نائب صدر مریم نواز کی سربراہی میں وفد کے علاوہ دیگر جماعتوں کے قائدین بھی شریک ہوں گے۔

PDM

Bilawal Bhutto

Asif Ali Zardari

lahore

meeting