Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'قوم ملک میں امن کےلئے سیکیورٹی اہلکاروں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی'

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے ملک میں دہشتگردی کے خاتمے اور...
شائع 31 دسمبر 2020 09:23pm

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے ملک میں دہشتگردی کے خاتمے اور امن وامان برقرار رکھنے میں فرنٹیئر کور کانسٹیبلری کے کردار کو سراہا ہے۔

جمعرات کو پشاور میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قوم ملک میں امن کےلئے سیکیورٹی اہلکاروں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ فرنٹیئر کانسٹیبلری کےلئے شہداء پیکج میں اضافے کا جلد اعلان کیا جائیگا۔

انہوں نے فرنٹیئر کانسٹیبلری کے اہلکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا یقین دلایا۔

اس سے پہلے فرنٹیئر کانسٹیبلری کے کمانڈنٹ معظم جاہ انصاری نے وزیر داخلہ کو فورس کی پیشہ ورانہ تیاری کے بارے میں بتایا۔

ریڈیو پاکستان

Interior Minister

shiekh rasheed

Frontier Corps

peshawar