Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

سال نو کی آمد: پنجاب میں سیکیورٹی کےبہترین انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سال نو کی آمد کے پیش نظر...
شائع 31 دسمبر 2020 10:34am

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سال نو کی آمد کے پیش نظر سیکیورٹی کے بہترین انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سال نو کی آمد کے حوالے سے کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کو ہدایات جاری کردیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ سال نو کی آمد پر عوام کے جان و مال کے تحفظ کلئےس فول پروف سیکیورٹی اقدامات ہونے چاہئیں، ہوائی فائرنگ کرنے والوں کخلا ف بلا تفریق کارروائی کی جائے اور ون ویلنگ کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں،پولیس امن عامہ کی فضا برقرار رکھنے کلئے ہر ممکن اقدام اٹھائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والے عناصرکخلا ف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے،امن عامہ کی فضا برقرار رکھنے کلئےو پولیس جانفشانی اور تندہی سے فرائض سرانجام دے۔

Usman Buzdar

cm punjab

lahore

security