Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شیخ رشید کا 16فروری کو نوازشریف کا پاسپورٹ کینسل کرنے کا اعلان

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے 16فروری کوسابق وزیراعظم...
شائع 30 دسمبر 2020 03:42pm

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے 16فروری کوسابق وزیراعظم نوازشریف کا پاسپورٹ کینسل کرنے کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرپہنچے جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایف سیکس اورایف سیون کچی آبادیوں کے مکینوں کو گھر بنا کردیں گے، کنٹریکٹ ملازمین کومستقل کیا جا رہا ہے۔

اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ سارے چوراکاؤنٹس سے پیسے نکلنے پراکٹھے ہوجاتے ہیں اور انتقامی کاروائی کا الزام لگا تے ہیں،مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں توچوروں کیلئے بھی کھلیں ہیں ۔

وفاقی وزیرداخلہ نے اعلان کیا کہ 16فروری کوقائد ن لیگ نوازشریف کا پاسپورٹ کینسل کررہے ہیں۔

دہشتگردی کے خطرات موجود ہونے کا خدشہ ظاہرکرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ خطرے کے باوجود کوئی دہشتگرد نہیں ہوگی ۔

وفاقی وزیر شیخ رشید نے صحافیوں کیلئے نوید سناتے ہوئے کہاکہ صحافیوں کیلئے نیا سیکڑبنانے کی ہدایت کردی ہیں ۔

Interior Minister

Nawaz Sharif

اسلام آباد

Sheikh Rashid