Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب میں دھندکا راج، موٹر وے ایم تھری لاہور سے سمندری تک بند

لاہور:پنجاب میں سرد موسم کے ساتھ دھند کا راج برقرار ہے ،قومی...
اپ ڈیٹ 30 دسمبر 2020 10:46am

لاہور:پنجاب میں سرد موسم کے ساتھ دھند کا راج برقرار ہے ،قومی شاہراہ پردھند چھانے سے موٹروے ایم تھری لاہور سے سمندری تک بند کردی گئی۔

قومی شاہراہ پر چیچہ وطنی ،کسوال اور اقبال نگر،میاں چنوں،خانیوال جبکہ ملتان اور بہالپور دھند کی لپیٹ میں ہے۔

ترجمان موٹروےپولیس کے مطابق،قومی شاہراہ پر حد نگاہ20 میٹر ہے ،ڈرائیورز گاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔

ترجمان موٹروے کا کہنا ہےکہ روڈ یوزرز تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں،روڈ یوزرز معلومات اور مدد کیلئے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کر یں۔

lahore

punjab

fog

moterway