Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیب نے خواجہ آصف کو گرفتار کرلیا

نیب نے ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف کو گرفتار کرلیا ہے. خواجہ آصف کو...
اپ ڈیٹ 30 دسمبر 2020 01:04am

مسلم لیگ ن کےرہنما خواجہ محمد آصف کو نیب لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں گرفتار کرلیا۔ ملزم کو آج احتساب عدالت اسلام آباد کے روبرو راہداری ریمانڈ حصول کے بعد لاہور منتقل کیا جائے گا۔

چیئرمین نیب کی جانب سے جاری کردہ وارنٹ گرفتاری پر سابق وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف کو نیب لاہور نےاسلام آباد سے گرفتار کرلیا۔

نیب لاہورکےمطابق خواجہ آصف نےمبینہ طور پر اپنی آمدن سے زائد اثاثہ جات بنائے جبکہ اثاثہ جات کی نوعیت، ذرائع اور منتقلی کو بھی چھپایا۔ ملزم نے عوامی عہدہ رکھنے سے قبل1991میں انکے مجموعی اثاثہ جات51لاکھ روپےپر مشتمل تھے تاہم 2018 تک مختلف عہدوں پر رہنے کے بعد انکے اثاثہ جات 221 ملین تک پہنچ گئے جو انکی ظاہری آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے۔

نیب کا یہ بھی کہنا ہے کہ خواجہ آصف کی جانب سے بیرون ملک میں ملازمت سے 13 کروڑ روپے حاصل کرنیکا دعوی کیا تھا تاہم وہ اس کے متعلق بھی کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہ کر سکے۔

خواجہ آصف اپنے ملازم طارق میر کے نام پر ایک بے نامی کمپنی بھی چلا رہے ہیں جسکے بینک اکاؤنٹ میں 40 کروڑ روپے کی رقم جمع کروائی گئی جبکہ وہ اس رقم کے متعلق بھی کوئی خاطر خواہ زرائع ثابت نہ کرسکے۔

نیب حکام کی جانب سے خواجہ آصف کولاہور نیب آفس منتقل کرنے کےلئے انہیں آج احتساب عدالت اسلام آباد کے روبرو راہداری ریمانڈ کےلئے پیش کیا جائے گا۔

PML N leader

NAB

lahore

Khawaja Asif