Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

'آصف زردری کرمنالوجی میں پی ایچ ڈی ہیں،انہیں پتہ ہےجیل سےکیسےبچاجائے'

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کہتے ہیں عمران خان کوئی بھی فیصلہ...
شائع 28 دسمبر 2020 07:50pm

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کہتے ہیں عمران خان کوئی بھی فیصلہ کرسکتا ہے تاہم آصف زردری کرمنالوجی میں پی ایچ ڈی ہیں، انہیں پتہ ہے جیل سے کیسے بچا جائے۔انکی لڑائی نیب کے ساتھ ہے،دوسال تک انکو چپ سائیں نے ریگ مال لگایا۔

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے چیف کمشنرآفس کےباہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہاکہ ای اسٹیمپنگ شروع کرنےجارہے ہیں۔نادرا،ٹریفک، پولیس ایک جگہ پر ہونگے۔

اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے کرمنالوجی میں پی ایچ ڈی کی ہے۔قید کا زیادہ وقت اسپتالوں میں گزارہ،انکی اصل لڑائی نیب سے ہے۔جے یو آئی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔

پٹواری نظام ختم کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے اسلام آباد کے صحافیوں کےلئے فلیٹس اسکیم کا بھی اعلان کیا۔

شیخ رشید نے کہاکہ دونوں جماعتوں نے 20سال ایک دوسرے کے خلاف ضائع کیے۔

NAB

Interior Minister

Sheikh Rasheed

Asif Ali Zardari