Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

قربانی کے گوشت سے متعلق چند اہم باتوں کا خیال لازمی رکھیں

گرمیوں کے موسم میں قربانی سے گوشت کومحفوظ کرنا کسی امتحان سے کم نہیں ہے
اپ ڈیٹ 09 جولائ 2022 05:02pm
گرمیوں کے موسم میں قربانی سے گوشت کومحفوظ کرنا کسی امتحان سے کم نہیں ہے، تصویر نیویارک ٹائمز
گرمیوں کے موسم میں قربانی سے گوشت کومحفوظ کرنا کسی امتحان سے کم نہیں ہے، تصویر نیویارک ٹائمز

عید الاضحیٰ پرقربانی کے گوشت کی کٹائی اور پھر اس کو محفوظ کرنا ایک مشکل مرحلہ ہوتا ہے۔

قربانی کے گوشت کو کاٹنے اور محفوظ کرنے سے متعلق مندرجہ ذیل باتوں کا خیال رکھیں۔

تازہ کٹے ہوئے گوشت کا درجہ حرارت تھوڑا زیادہ ہوتا ہے اس لیے سب سے پہلے اسے ٹھنڈی جگہ رکھا جائے تاکہ اس کا درجہ حرارت کم ہوسکے۔

قربانی کے گوشت کو فریز کرنے سے پہلے گوشت کے پارچوں کو اچھی طرح دھولیں اور چھلنی میں رکھ کر اسکا پانی نکلنے دیں۔

عام طور پر جتنا گوشت ایک وقت میں استعمال کرتے ہیں اس حساب سے چھوٹے چھوٹے پیکٹ بنا کرائیرٹائٹ تھیلیوں میں اس طرح بند کرلیں۔

نوکیلی ہڈی کی وجہ سے پیکنگ نہ پھٹے، جس سے فریزر میں موجود خشک ہوا تھیلی میں داخل ہو کر گوشت کو خشک کردے گی۔

گوشت رکھنے سے پہلے فریزر کو ہائی کول پر کردیں تاکہ گوشت جلدی ٹھنڈا ہوجائے اور خراب ہونے سے محفوظ رہے اور فریزر کو بار بار نہ کھولیں۔

گوشت کی تھیلیوں کو ایک دوسرے پر نہ رکھیں اس طرح گوشت فریز ہونے میں وقت لگے گا اس لیے گوشت کی تھیلیوں کو فریزر میں پھیلا کر رکھیں

گوشت کو پکانے سے بارہ تیرہ گھنٹے پہلے فریزر سے نکال کر ریفریجریٹر میں رکھ دیں۔

اکثر لوگ پگھلا ہوا گوشت دوبارہ فریز کرلیتے ہیں جبکہ ایسا کرنا درست نہیں گوشت پگھل جائے، تو اسے دھوکر استعمال کرلیں۔

قربانی کے گوشت کے پیک پر نام لکھنا نہ بھولیں، اس طرح آپ کو اپنی ضرورت کا پیک ڈھونڈنا نہیں پڑے گا۔

قربانی کے گوشت کی ہیک ختم کرنے کیلئے پکانے سے پہلے گوشت کو نمک، پانی، بیسن اور سرکہ یا لیموں کا رس مل کر دھولیں پھر پکائیں۔

پاکستان

دسترخوان

Eid ul Azha