Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سی ٹی ڈی پنجاب کے شہید افسران کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

نماز جنازہ میں سول اور ملٹری حکام نے شرکت کی۔
شائع 04 جنوری 2023 08:18pm

منگل کو جنوبی پنجاب میں فائرنگ کے نتیجے میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب کے شہید ہونیوالے دو افسران کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

ڈائریکٹر نوید اور انسپیکٹر ناصر عباس کی نماز جنازہ ملتان، خانیوال اور لاہور میں ادا کی گئی جس میں سول، ملٹری حکام سمیت شہدا کے لواحقین نے شرکت کی۔

نماز جنازہ میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل ندیم انجم نے بھی شرکت کی، شہید کی میت کو کاندھا دیا۔

دونوں افسران گزشتہ روز خانیوال میں شہید ہوئے تھے۔

اس سے قبل، خانیوال میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی کے دو افسران کی شہادت کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں انسداد دہشت گردی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے، ایف آئی آر میں 2 ملزمان نامزد کیےگئے ہیں۔

punjab

CTD

Khanewal