عمران خان سیاسی مخالفین کو جیلوں میں دیکھنا چاہتے ہیں، عمران خان کے دورمیں کرپشن انڈیکس عروج پر پہنچا، پاکستان میں سب سے زیادہ احتساب نوازشریف کا ہوا ہے، رہنماء مسلم لیگ (ن)
نیب کا ادارہ سیاسی توڑ پھوڑ کیلئے استعمال ہوا، نیب کا ہر کیس جھوٹا ہوتا ہے، گزشتہ روز صدر نے نیب ترمیمی بل دستخط کئے بغیر واپس کیا، ان سے گزارش ہے کہ نیب کا ریکارڈ منگوالیں، رہنماء مسلم لیگ (ن)
سیاستدانوں کے اثاثوں کی بہت چھان بین ہوگئی، اب چیئرمین نیب جاوید اقبال اپنے اثاثوں سے قوم کو آگاہ کریں،ہمیشہ یہی کہا ہے کہ نیب کو ختم ہونا چاہیئے، رہنماء مسلم لیگ (ن)
آج نیوز کے پروگرام "فیصلہ آپ کا" میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ آئی ایم ایف سےمعاملات طےہیں، صرف عمل کرنا ہے لیکن پاکستان کی ان کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں کرنے جا رہا۔
چیئرمین نیب عمران خان کی کرپشن پر خاموش رہا، ہم کسی کیخلاف کوئی انتقام نہیں لینا چاہتے، تاہم نیب کو ختم کرکے اہلکاروں کا احتساب ہونا چاہیئے، سابق وزیراعظم