پہلے ہی کہا تھا کہ لانگ مارچ خونی ہوسکتا ہے، 5 لوگوں کی جانیں چلی گئیں، لوگوں کی آنکھوں میں خون ہے، ایک ووٹ کی حکومت پلک جھپکنے پر ہی ختم ہوسکتی ہے، ان کی کوئی حقیقت نہیں، سابق وفاقی وزیر داخلہ
ڈاکٹر یاسمین راشد نے گاڑی آگے بڑھانے کی کوشش کی تو اس دوران پولیس اہلکاروں کی جانب سے ان کی گاڑی پر شدید لاٹھی چارج کیا گیا جس سے ان کی گاڑی کی ونڈ اسکرین بھی ٹوٹ گئی۔
عدالت عظمیٰ نے اٹارنی جنرل کوحکومت سے ہدایت لینے کی مہلت دے دی اور سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر، کمشنر، آئی جی اسلام آباد، وفاقی اور صوبائی ایڈوکیٹ جنرلز کوطلب کرلیا۔
راستوں کی بندش کے باعث شہریوں کی مشکلات پر معذرت خواہ ہوں، ہم نے پاکستان کے مفادات کو سامنے رکھ کر پاکستانی کی حیثیت سے عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے اقدامات کئے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب
لاہور میں بتی چوک، آزادی چوک، بھاٹی چوک، پی ایم جی چوک اور ایوان عدل کے باہر پولیس اور تحریک انصاف کے کارکن آمنے سامنے آگئے، کارکنوں نے پتھراؤ اور پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔
فیصلہ کرنے کا وقت آگیا، نیوٹرل رہنے کا وقت چلا گیا، حکومت نے سارا ملک بند کردیا، عدلیہ حکومتی اقدام کا نوٹس لے، حکومت کو نہ روکا تو عدلیہ کی ساکھ ختم ہوجائے گی، پی ٹی آئی چیئرمین