وزیراعلیٰ سندھ مراد علی کی ہدایت پر صوبائی وزیرتوانائی امتیازشیخ نے آج کےالیکٹرک حکام کا اجلاس بلالیا ہے، جس میں لوڈشیڈنگ اور اس کے دورانیے سمیت دیگر تفصیلات پوچھی جائیں گی۔
امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نےکہا کہ ملک کوآئی ایم ایف کےغلاموں نے برباد کردیا، بتایا جائے آئی ایم ایف کی اور کون کون سی شرائط ہیں ،حکومت پروٹوکول کی گاڑیوں کا پیٹرول بند کرے۔
پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا، کراچی سمیت ملک بھر میں عوام نے سڑکوں پر ٹائر جلائے، پیٹرول پمپس پر توڑ پھوڑ کی اور حکومت کیخلاف نعرے بازی کی۔
پولیس کے مطابق ریڈ زون میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی طرف سے دفعہ 144 نافذ العمل ہے،سیاسی جماعتوں اور شہریوں سے اپیل ہے کہ ریڈ زون میں احتجاج نہ کیا جائے۔
جمائما گولڈ سمتھ نے عابد شیر علی کی ٹوئٹ پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ میرےگھر کے باہر احتجاج کیاجارہاہے، سوشل میڈیا پر میرے بچوں کو ہراساں کیا جارہا ہے۔
لاہور میں متحدہ اپوزیشن کے اراکین پنجاب اسمبلی کے ہوٹل کے باہر تحریک انصاف کے کارکنوں کا احتجاج جاری ہے جہاں مظاہرے کے دوران حالات کشیدہ ہونے پر پولیس نے بروقت کارروائی کرکے پی ٹی آئی کارکنان کو پیچھے دھکیل دیا۔