پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کوموصول ہوگئی، جس کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں 55 روپے جبکہ پیٹرول پر 29 روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
حکام کے مطابق عوام کو پیٹرول پر فی لیٹر 21 اور ڈیزل پر 51 روپے کی سبسڈی فراہم کی جارہی ہے جس کے پیش نظر پیٹرول پر 10 جب کہ ڈیزل پر 15 روپے فی لیٹر اضافہ بنتا ہے۔
اوگرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم کے لئے ایل این جی کی فی یونٹ قیمت میں 6.2 ڈالر اور سوئی سدرن سسٹم پر فی یونٹ 6.8 ڈالر کا اضافہ کیا گیا ہے۔