وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر پی ایم اسٹریٹجک ریفارمز نے مستقبل میں خواتین مسافروں کی حفاظت کیلئے ریلوے سیکیورٹی کے طریقہ کار میں تبدیلیاں تجویز کی ہیں۔
عمران خان کرسی اور اقتدار کی ہوس میں پاکستان اور فوج توڑنے کی باتیں کرنے لگے ہیں، پاکستان اور فوج توڑنے کی بات کرکے ثابت ہوا کہ عمران نیازی بیرونی ملک دشمن عالمی قوتوں کا ایجنٹ ہے، ترجمان پی ڈی ایم
عمران سے اب بھی کہتا ہوں، ہوش کے ناخن لو، باز آجاؤ، محض اپنے اقتدار کی خاطر ملک دشمنی پر نہ اترو، غیر ذمہ دارانہ بیانات بتارہے ہیں کے ہارے ہوئے جواری کے ہاتھ اب کچھ نہیں آنے والا، رہنماء پیپلز پارٹی
عمران خان بہادر بنو اور اپنے پاؤں پر کھڑے ہوکر سیاست کرنا اب سیکھ لو، اس ملک کے 3 ٹکرے کرنے کی خواہش ہمارے اور ہماری نسلوں کے جیتے جی پوری نہیں ہوسکتی، سابق صدر آصف زرداری
ای سی ایل رولزمیں ترامیم کا اطلاق باقاعدہ منظوری کے بغیر کیا گیا، واضع نہیں ہےکہ وفاقی کابینہ نے ترامیم کی منظوری دی تھی یا نہیں، بادی النظر میں نیب حکام کی مشاورت کے بغیر نام نکالے گئے، تحریری حکم نامہ
الیکشن کمیشن انتخابات کیلئے ہمیشہ تیارہے لیکن نئے انتخابات کا فیصلہ حکومت نے کرنا ہے، الیکشن کمیشن کا کام صاف شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کا انعقاد ہے، سکندر سلطان راجہ
افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ 1988 سے ملک نے ترقی نہیں کی، بنگلہ دیش بھی ہم سے آگے بڑھ چکا ہے، بھارت 90 کی دہائی تک ہم سے پچھے تھا، آج وہ بھی آگے نکل گیا، وفاقی وزیر منصوبہ بندی
بابرحسن بھروانہ نے ممبر پنجاب اور جسٹس (ر) اکرام اللہ خان نے ممبر خیبرپختونخوا کی حیثیت سے حلف لیا جبکہ چیف الیکشن کشمنر سکندر سلطان راجہ نے دونوں ممبران سے حلف لیا۔