Aaj News

پیر, اپريل 28, 2025  
29 Shawwal 1446  

کرم میں امن کےلیے اقدامات، فریقین کے بنکرز گرا دیے گئے، آئی جی خیبرپختونخوا

اگلے مرحلے میں عوام سے رضاکارانہ طور پر اسلحہ جمع کروایا جائے گا،اسلحہ نہ دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائےگی۔
شائع 24 اپريل 2025 03:50pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

انسپکٹر جنرل خیبرپختونخوا پولیس ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ کرم میں جاری کشیدگی کو کم کرنے اور امن قائم کرنے کے لیے فریقین کے تمام بنکرز مکمل طور پر مسمار کر دیے گئے ہیں۔

اپنے بیان میں آئی جی کے پی نے بتایا کہ امن کے اگلے مرحلے میں عوام سے رضاکارانہ طور پر اسلحہ جمع کروایا جائے گا جبکہ اسلحہ نہ دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

کرم میں آٹھ ماہ کے لیے امن معاہدہ طے پا گیا، سڑکیں کھولنے پر اتفاق

انہوں نے مزید بتایا کہ ٹل تا پاراچنار روڈ کو محفوظ بنانے کے لیے 10 سیکیورٹی چوکیاں قائم کی جائیں گی تاکہ عوام کے لیے آمد و رفت محفوظ بنائی جا سکے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کرم میں فریقین کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے بنکرز گرائے گئے تھے، تاہم موجودہ کارروائی کو مکمل اور حتمی اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔ پولیس اور دیگر ادارے علاقے میں قیام امن کے لیے مربوط کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Kurram

peace

ig kpk

Kurram Clashes

Kurram Situation

Bunkers demolished