پی ایس ایل: عثمان خان کو عبید شاہ کا زوردار تھپڑ
اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف مقابلے میں عثمان خان کو گزشتہ میچ کا تھپڑ یاد آگیا، عبید شاہ وکٹ لینے کے بعد عثمان خان کی طرف جشن منانے کے لیے آئے تو وہ دور بھاگ گئے۔
22 اپریل کو لاہور قلندر کیخلاف میچ میں ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر عبید شاہ وکٹ لینے کے بعد جزباتی ہو گئے تھے جس کے بعد وہ آئے تو وکٹ کیپر عثمان خان کے پاس ہاتھ پر ہاتھ مارنے (ہائی فائیو دینے) تھے تاہم وکٹ لینے کے بعد غصے سے بھرے عبید شاہ کا ہاتھ ان کے سپر پر جا لگا تھا، اس واقعے میں عثمان خان کو معمولی چوٹیں آئیں اور وہ زمین پر گر گئے۔
تاہم انجری کے بعد بھی عثمان شاہ نے کھیلنا نہیں چھوڑا اور وکٹ کیپنگ جاری رکھی۔ اس واقعے کے بعد انہوں نے میچ میں ایک کیچ بھی لیا۔
عبید شاہ نے میچ میں 4 اوورز میں 37 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں تھیں جس میں سیم بلنگز ان کا آخری شکار بنے تھے۔
پہلگام واقعے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کی پی سی بی کو دھمکی
گزشتہ روز اسلام آباد کیخلاف ہونے والے میچ میں ملتان سلطانز کےعثمان خان کو لاہور کیخلاف میچ کا تھپڑ یاد آگیا.
کولن منرو اور افتخار احمد میں کھیل کے دوران جھگڑا
عبید شاہ نے جب وکٹ لی تو وہ عثمان خان کے پاس آئے تاہم عثمان خان ان سے دور بھاگ گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔