Aaj News

بدھ, اپريل 30, 2025  
02 Dhul-Qadah 1446  

حج سیزن: مکہ مکرمہ میں آج سے پرمٹ کے بغیر داخلے پر پابندی عائد

عمرہ ویزے پر آنے والوں کو حج کرنے کی قطعی اجازت نہیں ہے، سعودی وزارت داخلہ
اپ ڈیٹ 23 اپريل 2025 07:21pm

موسم حج کا اغاز ہو گیا ہے۔ اج سے مکہ مکرمہ میں پرمٹ کے بغیر داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگرین ”جوازات“ کے مطابق وزارت داخلہ نے ’مکہ پرمٹ‘ کے لیے ابشر اورمقیم پلیٹ فارم پر ’تصریح پورٹل‘ لانچ کیا ہے جس کے ذریعے پرمٹ جاری کرایا جاسکتا ہے، امسال حج کے انتظامات اور ضوابط پر عمل درآمد کا آغازکردیا گیا ہے۔

سعودی وزارت داخلہ نے بدھ 23 اپریل سے اجازت نامے کے بغیر، مملکت میں مقیم افراد کو مکہ مکرمہ میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔

سعودی عرب: ویزہ مدت سے تجاوز کرنے والوں کیلئے بھاری سزاؤں کا اعلان

حج 2025 : بچوں کو ساتھ لے جانے سے متعلق سعودی وزارت حج کا اہم اعلان

حج سیزن : مکہ مکرمہ میں داخلے کیلئے انٹری پرمٹ کب لازمی ہوگا، حکام نے آگاہ کردیا حج سیزن کے اختتام اور گرمی کی وجہ سے عمرہ پیکج کی قیمت میں نمایاں کمی

سعودی وزارت داخلہ کے حکام کے مطابق اس فیصلے سے وہ افراد مستثنیٰ ہوں گے جن کے پاس مکہ مکرمہ میں کام کا اجازت نامہ ہو یا مکہ مکرمہ سے جاری شدہ اقامہ ہو اور یا حج کا باقاعدہ اجازت نامہ موجود ہو۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ جو افراد اس حکم کی خلاف ورزی کریں گے، انہیں سکیورٹی چیک پوائنٹس پر واپس بھیج دیا جائے گا۔ جبکہ وزارت حج نے مختلف ممالک سے عمرہ ویزے پر آنے والے زائرین کو انتباہ دیا ہے کہ ویزے کی مدت ختم ہونے سے قبل اپنے ملکوں کو لوٹ جائیں۔ عمرہ ویزے پر آنے والوں کو حج کرنے کی قطعی اجازت نہیں۔

Saudia Arabia

Hajj Season

Visa Over Stay