متنازع کینالز منصوبے کیخلاف سندھ بھر میں احتجاج اور ریلیوں کا سلسلہ چھٹے روز بھی جاری
متنازع کینالز منصوبے کے خلاف سندھ میں احتجاجی دھرنوں اور ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے، خیرپورببرلوبائی پاس پر وکلا برادری کے دھرنے کا سلسلے آج چھٹے روز بھی جاری ہے، ہزاروں مال بردار گاڑیاں پھنس گئیں، سبزیاں اور دیگر کھانے پینے کا سامان خراب ہونے لگا، ٹرکوں میں موجود مویشی بھوک وپیاس سے نڈھال ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ میں احتجاجی دھرنوں کاسلسلہ نہ تھم سکا، خیرپورببرلوبائی پاس پروکلا برادری کا دھرنا چھٹے روز بھی جاری ہے، میرپورخاص سے بھی مظاہرین ببرلوبائی پاس کیلئے پہنچ گئے۔
زرائع کے مطابق گھوٹکی اورپنوعاقل میں احتجاج کےباعث پیٹرول بحران پیدا ہوگیا ہے جبکہ ڈہرکی میں قومی شاہراہ پرمظاہرین پنجاب جانےوالےٹرک روک لئے گئے۔
متنازع کینال منصوبے کیخلاف احتجاج، گاڑیاں پھنس گئیں، آلو، پیاز کے کنٹینرز کی ترسیل متاثر ْ ٹھٹھہ میں مکلی اورگھاروکے 2مختلف شاہراہوں پرمظاہرین سڑکوں پرآگئے ہیں، قمبرشہدادکوٹ میں دھرنے کے باعث مرکزی شاہراہ پرسندھ، بلوچستان کے درمیان ٹریفک معطل ہوگئی جس لوگوں کا مشکلات کا سامنا ہے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ گاڑیوں میں موجود اشیا خوردونوش کا سامان خراب ہورہا ہے، مویشی بھوک پیاس سےنڈھال ہوگئے ہیں۔
کینالز تنازعہ: سندھ حکومت کی مظاہرین سے سڑکیں بند نہ کرنے کی اپیل
نوشہروفیروزمیں مقامی ہوٹل مالکان نے کھانے پینےکے اشیاء کی قیمت دگنی کردی ہے، سکھراوراطراف میں نیشنل ہائی وے پرگاڑیوں لمبی قطاریں لگ گئیں،جس کے باعث چھ روزسے پھنسے ڈرائیورزکے صبرکا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ متنازع کینالز منصوبے کے خاتمے تک احتجاج جاری رہے گا۔