حکومتی خیراتی پیکج مسترد؛ ”کسان بھکاری نہیں ہمیں کسی کی بھیک نہیں چاہیے“
صدر کسان اتحاد خالد کھوکھر کا کہنا ہے کہ حکومت کے خیراتی پیکج کو مسترد کرتے ہیں۔ کسان بھکاری نہیں ہمیں کسی کی بھیک نہیں چاہیے، سستا آٹا دیں لیکن کسان کا معاشی قتل تو نہ کریں، گندم پر حکومتی جماعتیں صرف سیاست کررہی ہیں، سندھ اور خیبر پختونخوا نے بھی گندم کی امدادی قیمت کا تعین نہیں کیا۔کسی حکومت کو فکر نہیں ہے۔
صدر کسان اتحاد خالد کھوکھر نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے خیراتی پیکج کو مسترد کرتے ہیں، کسان بھکاری نہیں ہمیں کسی کی بھیک نہیں چاہیے، ہزاروں کسانوں کے ٹیوب ویل کنکشن کٹ گئے ہیں۔
خالد کھوکھرنے کہا کہ کوئی کسان اپنا کنکشن بحال کرانے نہیں جا رہا، یہ ملک ہمارا ہے گندم پر کوئی جماعت سیاست نہ کرے، پیپلز پارٹی پنجاب کے کسان کی بات کرتی ہے۔
مخالفین کسان دشمن بیانیےکوفروغ دے رہےہیں،وزیراطلاعات پنجاب
صدر کسان اتحاد کا کہنا ہے کہ کیا سندھ کے کسان کو گندم کی قیمت دی گئی ہے؟ پی ٹی آئی بتائے کے پی کے کسان کو امدادی قیمت دی۔
خالد کھوکھر کا کہنا ہے کہ کسان پریشان ہے لیکن کسی حکومت کو فکر نہیں، سستا آٹا دیں لیکن کسان کا معاشی قتل تو نہ کریں۔