Aaj News

بدھ, اپريل 30, 2025  
02 Dhul-Qadah 1446  

پہلگام واقعہ بھی بھارتی فوج کی شمولیت کا ثبوت ہو سکتا ہے،حریت کانفرنس

حریت کانفرنس نے پہلگام حملے کی غیرجانبدار بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔
شائع 23 اپريل 2025 01:00pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

کل جماعتی حریت کانفرنس نے پہلگام میں پیش آنے والے حملے کو ”انسانیت سوز اور قابل نفرت“ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے اور اس واقعے کو کشمیری تحریکِ آزادی کو بدنام کرنے کی ایک سوچی سمجھی سازش قرار دیا ہے۔

حریت رہنما غلام محمد صفی نے بیان میں کہا ہے کہ ”بھارتی خفیہ ایجنسیاں اس حملے کے پیچھے ہیں اور ان کا مقصد کشمیری عوام کی پرامن جدوجہد کو دہشت گردی سے جوڑنا ہے۔“

’ہم تیار ہیں۔۔۔‘: پہلگام حملے کے جواب میں بھارتی میڈیا کے پاکستان پر حملے کے مطالبے پر پاکستانیوں کا بھرپور جواب

حریت رہنما نے بیان میں مزید کہا گیا کہ ”ملک گیر احتجاج سے بوکھلائی مودی سرکار نے عالمی توجہ ہٹانے کے لیے اس حملے کی سازش رچائی ہے جبکہ امریکی عہدیداروں کے دوروں کے دوران ایسے پرتشدد واقعات بھارتی حکومت کی ذہنیت کو ظاہر کرتے ہیں۔“

پہلگام حملہ: پاکستان مخالف پروپیگنڈے کی منصوبہ بندی پہلے سے تیار؟ حملے کے چند منٹ میں ہی کیا ہوا؟

حریت کانفرنس نے پہلگام حملے کو چھٹی سنگھ پورہ سانحہ سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ “ پہلگام واقعہ بھی بھارتی فوج کی شمولیت کا ثبوت ہو سکتا ہے جیسے کہ ماضی میں کئی جھوٹے واقعات رچائے گئے۔“

پہلگام حملہ: حملہ آور کی تصویر منظر عام پر، عالمی مذمت، بھارت میں پاکستان سے جنگ کے نعرے

غلام محمد صفی نے مزید کہا کہ ”کشمیری عوام مہمان نواز اور امن پسند ہیں اور ایسا حملہ کشمیریوں کے خلاف ایک گہری سازش ہے۔“ حریت کانفرنس نے پہلگام حملے کی غیرجانبدار بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اصل حقائق دنیا کے سامنے آ سکیں۔

حریت رہنماؤں نے زخمی سیاحوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے، اور واضح کیا ہے کہ ”کشمیری عوام حق خود ارادیت کی پرامن جدوجہد سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹیں گے۔“

kashmir

pahalgam attack

All Party Hurriyat Conference

Ghulam Mohammad Safi