Aaj News

بدھ, اپريل 30, 2025  
02 Dhul-Qadah 1446  

میٹا نے انسٹاگرام ریلز ایڈٹ کرنے کیلئے نئی ایپلی کیشن لانچ کردی

اب موبائل پر ویڈیوز بنانا، ایڈٹ کرنا اورشیئر کرنا اور بھی آسان ہوگیا
شائع 23 اپريل 2025 01:04pm

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کی ملکیت رکھنے والی کمپنی میٹا نے ایک نئی موبائل ایپ ”ایڈیٹسEdits“ لانچ کر دی ہے۔

یہ ایپ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے دستیاب ہے، اور اس کا مقصد موبائل پر ویڈیوز بنانے، ایڈٹ کرنے اور سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے عمل کو مزید آسان بنانا ہے۔

چیٹ جی پی ٹی نے خاتون کے کمرے کا نقشہ ہی بدل دیا

میٹا کے مطابق، ایڈیٹس ایک آل ان ون ویڈیو پروڈکشن ٹول ہے، جو صارفین کو بغیر کسی اضافی ایپ کے طویل یا مختصر ویڈیوز بنانے، ایڈیٹ کرنے اور اپ لوڈ کرنے کی سہولت دیتا ہے۔

اہم خصوصیات

ویڈیو ریکارڈنگ

ایپ میں صارفین ویڈیو کلپس براہ راست ریکارڈ کر سکتے ہیں، جن کا زیادہ سے زیادہ دورانیہ 10 منٹ ہو سکتا ہے۔

سونا پگھلا کر اکاؤنٹ میں رقم بھیجنے والی چین کی ’گولڈن اے ٹی ایم‘ مشین کے چرچے

ایڈیٹنگ ٹولز

ایڈیٹس میں ”ٹائم لائن بیسڈ ایڈیٹنگ“ کا فیچر موجود ہے، جہاں صارفین کلپس کو کاٹ سکتے ہیں، آرڈر تبدیل کر سکتے ہیں، ٹرانزیشنز اور ایفیکٹس لگا سکتے ہیں۔ اس میں گرین اسکرین کی سہولت بھی شامل ہے، جس سے ویڈیو کے پس منظر کو بدلا جا سکتا ہے۔

ایکسپورٹ اور شیئرنگ

ایڈیٹ کرنے کے بعد ویڈیوز کو بغیر کسی واٹر مارک کے انسٹاگرام، فیس بک یا دیگر پلیٹ فارمز پر براہ راست شیئر کیا جا سکتا ہے۔

پرفارمنس ڈیٹا

ویڈیو شائع ہونے کے بعد صارفین کو ایپ میں ویوور انگیجمنٹ جیسے ڈیٹا کو بھی دکھایا جائے گا، مثلاً لوگ کہاں ویڈیو چھوڑ دیتے ہیں یا کس وقت زیادہ دلچسپی لیتے ہیں۔

ایپ کیسے استعمال کی جائے؟

ایڈیٹس کو ایپ اسٹور یا گوگل پلے اسٹور سے مفت میں ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ صارفین کو انسٹاگرام اکاؤنٹ سے لاگ ان کرنا ہوگا، جس کے بعد وہ ویڈیو ریکارڈ کر سکتے ہیں یا اپنے فون سے ویڈیوز امپورٹ کر کے ایڈیٹ کر سکتے ہیں۔

میٹا نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ اپ ڈیٹس میں مزید جدید فیچرز شامل کیے جائیں گے، جن میں شامل ہیں

کی فریم ایڈیٹنگ: فریم بائے فریم ایڈیٹنگ کی سہولت، جس سے ہر حرکت یا ایفیکٹ کو تفصیل سے کنٹرول کیا جا سکے گا۔

اے آئی اسسٹڈ ایڈیٹس: مصنوعی ذہانت کی مدد سے آٹو لائٹنگ، ویڈیو اسٹیبلائزیشن اور دیگر ایڈیٹنگ آسان ہو جائے گی۔

کولیبریشن ٹولز: صارفین مستقبل میں ویڈیو ڈرافٹس شیئر کر سکیں گے تاکہ ٹیم کے دیگر افراد فیڈ بیک دے سکیں یا ایڈیٹنگ میں حصہ لیں۔

ایڈیٹس فی الحال مکمل طور پر مفت ہے، اور اس میں موجود تمام فیچرز بغیر کسی ادائیگی کے دستیاب ہیں۔ میٹا نے تاحال یہ واضح نہیں کیا کہ مستقبل میں کوئی فیچر سبسکرپشن یا ادائیگی کے تحت پیش کیا جائے گا یا نہیں۔

lifestyle