پہلگام حملے پر بولی وڈ سوگوار، پاکستان مخالف جملے بازی
کشمیر کے خوبصورت سیاحتی مقام پہلگام میں منگل کے روز پیش آنے والے دہشتگرد حملے میں کم از کم 26 بے گناہ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔
یہ ہولناک حملہ اس وقت کیا گیا جب سیاح بڑی تعداد میں وادی کے دلکش مناظر سے لطف اندوز ہو رہے تھے۔ حملہ آوروں نے سیاحوں کو نشانہ بنانے سے پہلے ان سے ان کا مذہب پوچھا اور پھر باری باری فائرنگ کر کے ہلاک کیا۔
پاکستانی سپر اسٹار کی بالی ووڈ فلم عبیر گلال کا میوزک دبئی میں لانچ کر دیا گیا
اس اندوہناک سانحے نےبھارتی عوام میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے، اور بالی وڈ کے کئی نامور ستاروں نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے دکھ اور غصے کا اظہار کیا ہے۔
معروف اداکار اور کشمیری پنڈت انوپم کھیر نے ایک ویڈیو پیغام میں گہرے رنج اور شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ سے مطالبہ کیا کہ دہشتگردوں کو ایسی عبرتناک سزا دی جائے جو آنے والی نسلوں کے لیے مثال بن جائے۔
ایک سین جس نے بھارتی اداکار کا کریئر تباہ کردیا
انہوں نے ایک خاتون کی وائرل تصویر کا بھی ذکر کیا جو اپنے شوہر کی لاش کے پاس بیٹھی دکھائی دیتی ہے۔ انوپم نے کہا، ”یہ منظر میرے دل و دماغ پر نقش ہو چکا ہے، اسے کبھی بھلا نہیں سکتا۔“
اکشے کمار نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا:
”پہلگام میں دہشتگردی کا واقعہ سن کر دل دہل گیا۔ بے گناہ لوگوں کو اس طرح مارنا سراسر ظلم ہے۔ متاثرہ خاندانوں کے لیے دعاگو ہوں۔“
سونُو سود نے لکھا، ”بے گناہ سیاحوں پر بزدلانہ حملہ قابل مذمت ہے۔ دہشتگردی کی کوئی جگہ مہذب دنیا میں نہیں ہونی چاہیے۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔“
تُشّار کپور نے حملے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ”ہندوستان ان بزدلوں کو منہ توڑ جواب دے گا۔ بھارت کے اُبھرنے سے خوف زدہ لوگ ہمیشہ ناکام ہوں گے۔“
سنجے دت نے وزیراعظم، وزیر داخلہ اور وزیر دفاع کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا،
”ہمارے لوگوں کو بے رحمی سے قتل کیا گیا۔ یہ ناقابلِ معافی ہے۔ ان دہشتگردوں کو اب یہ باور کرانا ہوگا کہ ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔“
ریوینا ٹنڈن نے بھی حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا،
”دل افسردہ ہے، الفاظ نہیں مل رہے۔ یہ وقت ہے کہ ہم اپنے اندرونی اختلافات بھلا کر متحد ہوں اور اصل دشمن کو پہچانیں۔“
زائرہ وسیم، جو فلم ”دنگل“ سے مشہور ہوئیں، نے لکھا،
”بائسارن، پہلگام میں جو کچھ ہوا، وہ انتہائی افسوسناک اور ناقابل قبول ہے۔ دل سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہوں۔“
Comments are closed on this story.