میٹھے کے بغیر مٹھاس: بغیر چینی کا صحت بخش کچا آم پاپڑ
آم پاپڑ ایک ایسا مزیدار ناشتہ ہے جو بے حد پسند کیا جاتا ہے۔ میٹھے اور کھٹے ذائقے کے ساتھ اس کی چبانے والی ساخت ہر عمر کے افراد کو اپنی طرف کھینچتی ہے۔ لیکن روایتی آم پاپڑ میں چینی کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے، جو وزن کم کرنے والے یا ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مناسب نہیں۔
اب خوشخبری یہ ہے کہ آپ بغیر کسی اضافی چینی کے یہ ذائقہ لے سکتے ہیں۔ ”کچا آم پاپڑ“ کی یہ نئی ترکیب نہ صرف ذائقے دار ہے بلکہ صحت بخش بھی ہے۔
کیا وائٹ چاکلیٹ واقعی چاکلیٹ ہے، سچ کیا ہے؟
روایتی آم پاپڑ میں چینی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جو ذیابیطس کے مریضوں کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے۔ لیکن یہ نئی ترکیب کسی قسم کی اضافی چینی پر مشتمل نہیں، اس لیے مناسب مقدار میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ تاہم آم اور سیب میں قدرتی مٹھاس ہوتی ہے، اس لیے اعتدال ضروری ہے۔
چونکہ اس ترکیب میں چینی شامل نہیں، اورکیلوریز نسبتاً کم ہیں اس لیے وزن کم کرنے والے بھی اسے کھا سکتے ہیں۔ لیکن ہر صحت مند غذا کی طرح، اسے بھی اعتدال سے کھانا چاہیے۔
گرمیوں کی ٹھنڈی خوشبو، خوشبودار اور کریمی ”گلاب قلفی“ گھر پربنائیں
کچے آم پاپڑ کو محفوظ رکھنے کے لیے اسے ہوا بند کنٹینر میں رکھیں اور کسی ٹھنڈی، خشک جگہ پر، دھوپ سے دور محفوظ کریں۔ اس طرح یہ کئی دن تک تازہ رہتا ہے۔
بغیر چینی کے کچا آم پاپڑ بنانے کی ترکیب حسب ذیل ہے۔
اجزاء:
کچے آم
سیب (چھلکوں سمیت)
تازہ پودینہ
کالا نمک
طریقہ:
آم اور سیب کو دھو کر چھیل لیں اور ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
تقریباً 10-12 منٹ تک بھاپ میں پکائیں۔
ٹھنڈا ہونے پر فوڈ پروسیسر میں ڈالیں، پودینہ اور کالا نمک شامل کر کے باریک پیس لیں۔
ایک بڑی پلیٹ یا سلیکون میٹ پر پھیلا دیں۔
دھوپ میں یا اوون میں خشک کریں، جب تک کہ یہ مکمل طور پر سوکھ جائے۔
یہ آسان اور صحت بخش ترکیب آپ کو آم پاپڑ کا وہی روایتی ذائقہ دیتی ہے لیکن اضافی چینی اور کیلوریز کے بغیر۔ آج ہی آزمائیں اور لطف اٹھائیں۔
Comments are closed on this story.