Aaj News

بدھ, اپريل 30, 2025  
02 Dhul-Qadah 1446  

ترک انفلوئنسر ماریا بی پر برس پڑیں، سنگین الزامات عائد کردیے

میرا وقت ضائع اورمجھے بے وقوف بنا یا جارہا ہے
شائع 23 اپريل 2025 11:06am

ترکاں آتائے نے معروف پاکستانی ڈیزائنر ماریا بی کے خلاف ادائیگی نہ کرنے پر آواز بلند کی ہے۔

ترکی کی مشہور ڈیجیٹل کریئیٹر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ترکاں آتائے، جنہوں نے پاکستان سے تعلیم حاصل کی اور اپنے یونیورسٹی فیلو اور دوست ذکا سے شادی کی، حالیہ دنوں خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

فلم اسٹار خوشبو خان نے اپنی زندگی کے دکھوں سے پردہ اٹھا دیا

ترکاں کو اکثر لوگ ”پاکستانی بھابھی“ کے نام سے بھی جانتے ہیں۔ انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 8 لاکھ 53 ہزار ہے اور وہ اردو زبان میں ڈیجیٹل مواد تیار کرتی ہیں، جس کی وجہ سے پاکستان میں ان کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔

ترکاں آتائے نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ذریعے انکشاف کیا کہ پاکستانی فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے ان کے ساتھ کام کرنے کے بعد مکمل ادائیگی نہیں کی۔ ترکاں کے مطابق، 2025 میں ماریہ بی نے ترکی میں فوٹو شوٹ کے لیے ان سے رابطہ کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ، ترکی میں فوٹو شوٹس کا ایک مختلف نظام ہے، جہاں جگہ، ماڈلز اور دیگر اخراجات کے لیے ہر لباس کا الگ خرچ آتا ہے، اسی لیے میں نے فی لباس معاوضہ طے کیا۔ میں نے انہیں مکمل کوٹیشن دیا اور تمام میسجز میرے پاس موجود ہیں۔ میں نے شوٹ کیا، ویڈیوز بنائیں اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں۔

عفت عمر کو پنجاب حکومت نے نیا مشن سونپ دیا

ترکاں کے مطابق، ماریہ بی نے صرف مجموعی طور پر ایک ادائیگی کی، جبکہ معاہدہ فی لباس کے حساب سے تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ، انہوں نے بعد میں کہا کہ شاید کوئی غلط فہمی ہوئی کیونکہ وہ عام طور پر ریلس کے حساب سے ادائیگی کرتے ہیں۔ اب تین ماہ گزر چکے ہیں، وہ میرا وقت ضائع کر رہے ہیں اور مجھے بے وقوف بنا رہے ہیں۔ یہ میرے پیسے ہیں، اور مجھے مکمل حق ہے کہ میں ان سے جو چاہوں کروں۔ میں دوبارہ ان کے ساتھ کام نہیں کروں گی۔

ترکاں آتائے نے انسٹاگرام پر مزید اسٹوریز شیئر کرتے ہوئے ماریہ بی پر یہ الزام بھی لگایا کہ انہوں نے ان کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے پیغامات ڈیلیٹ کر دیے۔

انہوں نے ماریہ بی کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ،ماریہ باجی! آپ کی آواز بلند ہے، میں سب سن رہی ہوں۔ لیکن میرے پاس ہماری پوری چیٹ کے اسکرین شاٹس موجود ہیں۔ آپ نے جواب دینے کے بجائے کہا کہ یہ معاملہ آپ کا مینیجر سنبھالتا ہے، اور بعد میں آپ نے اپنے سارے پیغامات ڈیلیٹ کر دیے۔ اگر آپ درست تھیں تو پیغامات کیوں ڈیلیٹ کیے؟ ادائیگی کیوں نہیں کی؟

دوسری طرف، ماریہ بی نے بھی اپنے برانڈ کی جانب سے ایک بیان جاری کیا، جس میں انہوں نے کہا، ماریا بی ہمیشہ سے تخلیق کاروں، ماڈلز اور انفلوئنسرز کے ساتھ باہمی احترام، دیانت داری اور شفافیت کے ساتھ کام کرتا آیا ہے۔ 25 سالہ کیریئر میں ہم نے کبھی ادائیگی سے انکار نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ، ترکاں آتائے کے معاملے میں ایک غلط فہمی ہوئی تھی، جسے ہم حل کرنا چاہتے تھے اور ملاقات بھی طے کی گئی تھی، لیکن انہوں نے مسئلہ حل کرنے کے بجائے سوشل میڈیا پر منفی ویڈیوز شیئر کر دیں۔ ہم اس پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر اس تنازعے نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ کئی صارفین نے ترکاں آتائے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ، ”ترکاں نے آخرکار ماریہ بی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔“ ایک صارف نے کہا، ”زیادہ تر برانڈز ادائیگی کے معاملے میں غیر پیشہ ورانہ رویہ رکھتے ہیں۔“

کچھ صارفین نے یہ بھی الزام لگایا کہ ماریہ بی مذہب کا کارڈ کھیل کر اپنی ساکھ بچانے کی کوشش کرتی ہیں۔

lifestyle

شخصیات

tiktok influencer