چیچہ وطنی: محکمہ جنگلات کے ریسٹ ہاؤس میں رقص و سرور کی محفل، ویڈیو وائرل
پاکستان کے دوسرے بڑے جنگل کہلانے والے چیچہ وطنی فاریسٹ میں قائم محکمہ جنگلات کے ریسٹ ہاؤس میں رقص و سرور کی محفل کا انکشاف ہوا ہے۔ ویڈیو آج نیوز نے حاصل کر لی ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ شرکاء رقاصاؤں پر نوٹوں کی بارش کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ محفل محکمہ جنگلات کے ریسٹ ہاؤس میں منعقد کی گئی، جس میں متعدد افراد نے شرکت کی اور بے دریغ دولت نچھاور کی گئی۔ حیران کن طور پر تھانہ صدر پولیس اس واقعے پر لا علم یا خاموش دکھائی دے رہی ہے، اور تاحال کسی قسم کی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔
شادی بیاہ میں رقص پر پابندی کی قرارداد اسمبلی میں پیش
اس واقعے پر شہری حلقوں میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے اور سوشل میڈیا پر ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد محکمہ جنگلات کی کارکردگی اور اخلاقی معیار پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
مہندی کی تقریب میں نازیبا رقص، معروف رقاصہ مہک ملک پر مقدمہ درج
عوامی مطالبہ ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں، اور ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے۔
Comments are closed on this story.